کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے جشن آزادی کی مبارکباداہل وطن کو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہمیں اداروں اور ملکی سطح پر سیاسی افراتفری کا جائزہ لینا ہوگا آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ ہم 75سالوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کی طرف سے پیش کردہ آزادی کے بنیادی فلسفے کوعملی جامعہ نہیں پہنا سکے،میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کواپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے ایک جدید جمہوری ریاست کا خواب دیکھا تھا، اس خواب کی تعبیر میں ہمیں بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں ملک کے تمام اداروں کو مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ آئین و قانون کے مطابق ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردارا دا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلمانان برصغیر کی انتھک جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے وجود میں آیا، لاکھوں مسلمانوں نے اپنے بچوں کے بہتر اور آزاد مستقبل کیلئے قربانیاں دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ان کی قربانیوں کی وجہ سے پْرامن، باوقار ملک میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ہم پر اور ہماری آنے والی نسلوں پر قرض ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، ہماری مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے جو قربانیاں اور عزم و ہمت کی لازوال داستانیں رقم کیں ان کی مثال نہیں ملتی،اب وقت آگیا ہے عالمی برادری علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر قربانیوں کا اعتراف اورپاکستان سے بھر پور تعاون کرے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر نہ صرف ان قربانیوں کا اعتراف کرے بلکہ پاکستان سے بھر پور تعاون کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔
پاکستان نے عالمی امن کے قیام اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، سردار صالح ھوتانی

ٹیگز:
سردار صالح ھوتانی
