کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی وزیر میر ظہوربلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی،یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تباہ کن طرز حکومت کے پیش نظر بی اے پی کے مرکزی و صوبائی قائدین، ممبران سینٹ، صوبائی و قومی اسمبلی اور اتحادیوں کی مشاورت سے قدوس بزنجو کی بد عنوان اور نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی جو بلوچستان میں بدامنی، بے چینی اور بری طرز حکمرانی کا موجب بن گئی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، میرظہوربلیدی

ٹیگز:
میرظہوربلیدی
