زیارت(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر ایرگیشن حاجی محمد خان لہڑی نیزیارت اور سنجاوی کے مختلف ڈیموں کا دورہ کیا ایس ڈی او انجینئر اقرار احمد کاکڑ نے مختلف ڈیموں پر صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی کو بریفنگ دی اس موقع پر انجنئیر اعجاز احمد اور دوسرے افسران بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پانی نعمت خداوندی ہے ہمیں آئندہ آنے والوں نسلوں کے مستقبل کے لیے قطرہ قطرہ پانی کو بچانا ہوگاکہ زیارت میں دمڑ موجودہ دور حکومت میں کافی ڈیم بنائے گئے ہیں جو عوام کے اجتماعی کام ھیں ڈیموں سے ایک زمیندار مستفید نہیں ھونگے بلکہ سب علاقے اور سارے زمیندار مستفید ھونگے اور ھماری نسیلیں کے لیے فاہدہ مند رہے گی ڈیموں کی وجہ سے پانی کا سطح اوپر رہے گاانہوں نے کہا بلوچستان حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے عوام کو پانی صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے موجودہ حکومت نے عوامی مشاورت سے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں۔
صوبائی وزیرایرگیشن حاجی محمد خان لہڑی کا زیارت اور سنجاوی کے مختلف ڈیموں کا دورہ

ٹیگز:
حاجی محمد خان
