کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی، وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے جنوبی ایشیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جویلین تھرو کا فائنل شروع ہوتے ہی پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کی۔کامن ویلتھ گیمز کےجویلین تھرو مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم ایکشن میں تھے جہاں انہوں نے پہلی باری میں 86.81 میٹر کی تھرو کی، یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔
کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے جویلین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

ٹیگز:
کامن
