اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہمارے شہدا کی قربانیوں کی توہین اور تضحیک آمیز مہم خوفناک تھی۔
انہوں نے کہا کہ خود پسند سیاسی بیانیے کا ایسا ہی نتیجہ ہوتا ہے، یہ نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کرنے کیلئے نفرت انگیز تقاریر کو ہتھیار بناتے ہیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے زور دے کر کہا کہ ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔

