کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ اے این پی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے چار سال کے دوران ملنے والے فنڈز عوام کی اجتماعی اسکیمات پر خرچ کئے ہیں انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں اے این پی بلوچستان میں مزید سیٹیں حاصل کریگی، سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمیلہ کاکڑکی پارٹی میں شمولیت سے اے این پی مزید فعال اور منظم ہوگی۔یہ بات انہوں نے بازئی قلعہ میں ممتاز ماہر تعلیم سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ جمیلہ کاکڑ کی عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سےْ خطاب کے دوران کیااس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مامابت کاکا ٗ ضلع کوئٹہ کےْ صدر جمال الدین رشتیا،ضلع کوئٹہ کے ترجمان اخلاق بازئی، اجمل خان بازئی دین محمد کاکڑ باچاولی مٹھا خان اوردیگر بھی موجود تھے۔سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جمیلہ کاکڑ نے کہا کہ انکا اے این پی اور پارلیمانی سیکرٹری ملک نعیم سے قریبی تعلق رہا ہے ملک نعیم بازئی ایک غریب پرور انسان ہیں جو بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد باقاعدہ اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے اور فخرافغان باچاخان کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں گی۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ ملک نعیم بازئی نے جمیلہ کاکڑ کو اے این پی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انکی شمولیت کے بعد مزیدخواتین بھی اے این پی میں شمولیت کریگی اے این پی میں خواتین کو خدمات سرانجام دینے کی کافی گنجائش موجود ہے پارٹی قیادت خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے رہے گی۔ملک نعیم بازئی نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی بہت سی سیاسی اورقبائلی شخصیات اے این پی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی پارلیمانی جماعت نے عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے اورچار سال کے دوران ملنے والے ترقیاتی فنڈز عوام کی اجتماعات اسکیمات پر خرچ کئے ہیں انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں اے این پی بلوچستان میں مزید سیٹیں حاصل کریگی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا،ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا نے جمیلہ کاکڑ کوفخر افغان باچا خان کے کاروان میں باقاعد ہ شمولیت پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ اے این پی خواتین کو برابری کے حقوق دینے کی بات کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب اے این پی پر پابندی لگائی گئی تو بیگم نسیم ولی خان نے مشکل وقت میں پارٹی کو سبنھالا۔انہوں نے کہا کہ جمیلہ کاکڑ کی شمولیت سے اے این پی میں خواتین کا شعبہ مضبوط اور فعال ہوگا اور وہ فخرافغان باچا خان کے پیغام کوگھر گھر پہنچائیں گی۔
اے این پی بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ملک نعیم بازئی

ٹیگز:
نعیم خان بازئی
