کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس برآمد ہوا، کوئٹہ اور مچھ میں موبائل فون سروس معطل رہی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سات محرم الحرام کی مناسب سے علم اور تعزیوں کا جلوس سخت سیکورٹی میں امام بارگاہ کلاں ہزارہ پرنس روڈ سے برآمد ہوا،جلو س مقرر ہ راستو ں میکانگی روڈ،آرچر روڈ، لیاقت بازار پرنس روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر اختتام پذیر ہو گیا،جلوس میں ذوالجناح تعزیے ماتمی دستے بھی شامل تھے جلوس کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے تھے اورجلوس کے راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا،جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی گئی جبکہ کوئٹہ اور مچھ میں صبح 6سے رات 12بجے موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔
کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس برآمد، کوئٹہ اورمچھ میں موبائل فون سروس معطل رہی

ٹیگز:
موبائل فون سروس معطل
