سوراب(ڈیلی گرین گوادر) ضلع سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو صبح 9بجکر 37منٹ پر ضلع سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 اورزمین میں گہرائی24 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز سورابسے 25 کلومیٹر مغرب میں تھا،زلزلے کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
سوراب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

ٹیگز:
سوراب
