اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اداروں کےخلاف نفرت انگیز بیانات سےروکنے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی بھی دو رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ قوسین فیصل ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اداروں سے متعلق ہرزہ سرائی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
سپریم کورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں کو اداروں کیخلاف بیانات سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ٹیگز:
سپریم کورٹ
