اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز روئز نے کہا ہے کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کرکے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل مکمل کرلیا ہے۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ 31 جولائی کو پی ڈی ایل میں اضافہ کرکے پاکستان نے فنڈ کے مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے لیے درکار آخری پیشگی عمل بھی مکمل کرلیا ہے اور مناسب مالیاتی یقین دہانیوں کی تصدیق ہونے پر قرض دہندہ ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کی آخر میں متوقع ہے۔
پاکستان نے قسط کے اجرا کے لیے آخری شرط پوری کرلی ہے. آئی ایم ایف

ٹیگز:
پاکستان
