کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو بارش اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا ء کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دے دیا،جزوی یا مکمل تباہ ہونے والے مکانات کے معاوضہ کو بھی بڑھا کر پانچ لاکھ کردیا ہے،قومی المیہ ہے کہ ڈیموں کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی۔ پیر کو کوئٹہ آمد پر نقصانات اور امداد سرگرمیوں پر بریفنگ سے خطاب میں وزیر اعظم میاں محمد شبہاز شریف نے کہا کہ چیلنج بڑا ہے مل کر مقابلہ کریں گیامداد و بحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت اور وفاقی و صوبائی ادا روں اور این ایچ اے کی کوششیں لائق تحسین ہیں میڈیکل کیمپ کا جال پھیلایا جائے گا غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کیساتھ ساتھ انفراسٹکرکچر تباہ ہوا وفاق اور بلوچستان حکومت قومی جذبے سے بحالی اور آبادکاری کیلئے پرعزم ہیں آخری گھر جب تک آباد نہیں ہوتا چین سے نہیں بیٹھیں گے مخیر حضرات بھی آگے آئیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبد عزیز عقیلی اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیر اعظم کو بریفینگ میں بتایا کہ جون کی 13 تاریخ کو بارش کا سلسلہ شروع ہوا ماضی کے مقابلے میں 500 فیصد زیادہ حالیہ اسپیل میں بلوچستان میں بارش ہوئی بارش کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدل عزیز عقیلی کا وزیراعظم کو بریفینگ میں کہنا تھا کہ اب تک بلوچستان میں اموات 136 ہوگئی ہیں 70 افراد زخمی بھی ہیں گیارہ سو لوگ معمولی زخمی ہوئے جنہیں فرسٹ ایڈ دی گئیں 2 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی 20 ہزار 500 لوگوں کو محفوظ مقام منتقل کیا گیا ایم 8 اور کوئٹہ کراچی قومی شاہراہیں بڑی حد تک بحال کردی گئی ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا ء کو معاوضہ کی رقم 24 گھنٹے میں ادا کرنے کا حکم دے دیا

ٹیگز:
میاں محمد شہباز
