کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ تبان کن بارشوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں میں مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین بچے جوان بزرگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن اتنے بڑے نقصانات کے باوجود بھی حکومت بلوچستان کی جانب سے لوگوں کی بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں نااہل ناکام سلیکٹڈڈ حکومت کو عوام سے کوئی غرض نہیں پی ڈی ایم اے ادارہ ایک ناکام ادارہ بن چکا ہے تباہ حال سیلاب بارشوں سے عوامی مشکلات کا شکار ہیں کمیونکیشن کا نظام مکمل طورپر تباہ ہوچکا ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں سینکڑوں کی تعداد میں بنائے جانے والے ڈیم ناقص میٹیریل کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہوا ہے بلوچستان میں عدالتی نظام ناکارہ ہے سزا و جزا کا کوئی خوف نہیں بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے وسیع و عریض بلوچستان میں سیلاب سے پھسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
بلوچستان میں سیلاب سے پھسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،بلوچستان بار کونسل

ٹیگز:
بلوچستان بار کونسل
