جھل مگسی: بلوچستان میں بدترین بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی خالد مگسی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وزیر ہاوسنگ مولانا عبدالواسع، وزیر مملکت پاور محمد ہاشم بھی موجودتھے۔ بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے جھل مگسی اور جیکب آباد کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہباز شریف کہا کہ جھل مگسی کے ایک گاوں میں 8 سے 10 فٹ تک پانی ہے، یہاں لوگوں کے مال مویشی اور گھروں کا نقصان ہوا، اللہ کا شکر ہے جھل مگسی کے اس گاؤں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا بلوچستان کے تمام علاقوں میں اس دفعہ بہت تباہی ہوئی، بلوچستان میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، اس سال بارشیں کئی سو گناہ زیادہ ہوئی۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا خالد مگسی کے ہمراہ جھل مگسی کا دورہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

ٹیگز:
شہباز شریف
