لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کے مطابق وقت ختم ہو گیا ہے، اب کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے جا سکتے۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت تک نہ پہنچ سکے۔
پی ٹی آئی کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

ٹیگز:
پی ٹی آئی
