کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بشریٰ رند نے بلوچستان میں حالیہ سیلابی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال، بحالی اور ریلیف کے اقدامات اور ریسکیو آپریشن پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو اس وقت طوفانی بارشوں سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔ حالیہ مون سون بارشوں نے 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے جس سے تباہی پھیلی ہے۔ اس سے نمٹنے کے لیے صوبائی متعلقہ محکمے جن میں پی ڈی ایم اے، سول انتظامیہ اور پاک فوج بھرپور انداز سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ بڑی تعداد میں سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو آفت اور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور مسلسل متاثرہ اضلاع کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کر رہے ہیں اور امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرکے متعلقہ اداروں سے بریفنگ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی بارشوں نے بجلی اور مواصلاتی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے۔
بلوچستان کو اس وقت طوفانی بارشوں سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے، بشریٰ رند

ٹیگز:
بشریٰ رند
