کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کولسبیلہ میں 28، تربت میں 22، اورماڑہ میں 12، گوادر میں 07، خضدار میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کوئٹہ،ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات، خضدار،لسبیلہ، نصیر آباد، جعفر آباد،سبی،مستونگ،چمن،پشین،آواران، خاران، دالبندین، پنجگور،تربت،اورماڑا،پسنی،جیوانی اور گوادر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان،کوہلو، قلات،خضدار،لسبیلہ نصیر آباد، جعفر آباد،سبی،مستونگ،کوئٹہ،چمن،پشین،آواران، خاران اوردالبندین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارشوں کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
ارشوں کا سلسلہ جا ری
