کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع لسبیلہ، موسی خیل کے یو سی 4،9،15،16، مستونگ کی تحصیل کردگاب کی یو سی 12، 13، 14 اور 27، جعفر آباد کا یوسی 26، دکی کے یوسی 6،7، ضلع ڑوب کا میونسپل کمیٹی ژوب اور ضلع چاغی کے یو سی نمبر 21 کے وارڈ نمبر 4،5،6،7، ضلع لورلائی کے یوسی 13 کے وارڈ نمبر 3 میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے لہٰذا اب ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 جولائی تک کی جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق 2 اگست تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر جبکہ 6 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائے جائیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق 11 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی اور12 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے الیکشن کمیشن کے مطابق 13 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے جبکہ 28 اگست 2022 کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔
بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے میں کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ میں توسیع

ٹیگز:
بلدیاتی انتخابات
