اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)اوتھل میں حجام کی دکان پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اوردو شدید زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو اوتھل کے مصروف ترین علاقے سول ہسپتال روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔
اوتھل،حجام کی دکان پر فائرنگ سے 3افراد جاں بحق،2زخمی

ٹیگز:
اوتھل
