کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ،جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پا کستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے جمہو ریت کی بقا کے لئے اپنی قیادت سمیت بڑی تعدا میں کار کنوں کی قر با نیاں دی ہیں 05 جو لا ئی 1977ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین باب ہے جس کے دوران شہید ذو الفقار علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو ریٹ پر شب خون مارا گیا اس دن کو یو م سیا م کے طور پر منایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہو ریت کے لئے آواز بلند کی ہے اور پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس کی قیادت سے لیکر کارکنوں تک سب نے ملک میں جمہو ریت کے لئے قر با نیاں دی ہیں پیپلز پارٹی وہ جما عت ہے جس نے ہمیشہ حقیقی جمہو ریت کے لئے جدو جہد کی اور کرتی آرہی ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنی جدو جہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہاکہ 05 جو لا ئی 1977کو عامر ضیاء الحق کی جانب سے منتخب وزیر اعظم قائد عوام شہید ذوالفقا علی بھٹو کی جمہو ری حکومت کا تختہ پلٹ کر جمہو یت پر شپ خون ما را گیا پاکستان پیپلزپارٹی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن 5جولائی کو بازوں پرسیاہ پٹیاں بنادیں۔
05 جو لا ئی 1977ملک کی تا ریخ کا سیا ہ ترین باب ہے،غزالہ گولہ

ٹیگز:
غزالہ گولہ
