خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں پہاڑ سے گر کر دو لڑکے جاں بحق، پولیس نے نعشوں کو نکال لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خضدار شہر کے مشر ق کی جانب واقعہ ہلوائی پہاڑ سے دو نوجوان سلمان ولد عبدالمالک قوم نیچاری عمر بارہ سال اور شوکت علی ولد شاہ خالد قوم نیچاری عمر تیرہ سال جاں بحق ہوگئے۔ خضدار پولیس صدرتھانہ کے ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں لڑکوں کی لاشیں کھائی سے نکال لی جو کہ علاقہ خیراوہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس ایس ایچ او عطاء اللہ جاموٹ کے مطابق دونوں لڑکے اپنے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ بھیڑ بکریاں پالنے پہاڑ پر چڑھ گئے تھے ان میں سے ایک کے پاؤں پھسل گیا تو دوسرا دوست انہیں بچانے کی کوشش کی اور دونوں پہاڑی سے کھائی میں جاکر گرے اور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کاروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا۔
خضدار پہاڑ سے گر کر دو لڑکے جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
