پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں طوفانی بارش کے باعث کچی دیوار گرنے سے ملبہ تلے دب کر چار بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سوردو حاجی غازی میں بارش کے باعث گھر کی کچی دیوار گرنے سے ملبہ تلے دب کر ایک ہی خاندان کے چار بچے جاں بحق ہوگئے خاندانی زرائع کے مطابق بچے جن کی عمریں 7 سال سے دو سال کے قریب تھی وہ گھر کی چار دیواری کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اچانک دیواران پرگر گئی دیوار گرنے سے ملبہ تلے دب کر چار بچے طلال جن کی عمر 5 سال عدیدہ جن کی عمر 7سال پسران مجاہد نعمان عمر 2 سال ارمان عمر 4 سال پسران شاہد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو حکام نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
پنجگورمیں طوفانی بارش کے باعث کچی دیوارگرنے سے ملبہ تلے دب کر4 بچے جاں بحق

ٹیگز:
پنجگور
