سبی(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر منصور قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سبی مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمنٹنے کے لئے تیار ہے،مون سون کے بارشوں اور سیلاب کے خطرات کے پیش ضلع بھر کے آفیسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ایم ایم ڈی،محکمہ ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی کے عملہ اور بھاری مشینری کوالرٹ رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ضلعی انتظامیہ طوفانی بارشوں اور ممکنہ سیلابی حالت سے نمنٹنے کے لئے تیار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں آفیسران کے اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی وحید شریف عمرانی،تحصیلدار یوٹی ثناء اللہ کھوسہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی غلام عباس بوہڑ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر جان محمد صافی،چیف سینٹری سلیم بنگلزئی سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے کہا کہ ضلع سبی میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے خطرات کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ضلعی آفیسران اپنے اسٹیشنوں پر موجود رہیں اور تمام عملہ اپنے دفتروں میں حاضریوں کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایم ایم ڈی،محکمہ ایری گیشن اور میونسپل کمیٹی سبی کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظرنمنٹنے کے لئے اپنے عملہ اور بھاری میشنری کو ہائی الرٹ رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن حفاظتی بندہ جات اور پشتوں پر بھی نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن سبی مجھے لحمہ بہ لمحہ سیلاب کی صورت حال سے آگاہ کرتے رہیں ڈپٹی کمشنر سبی نے اجلاس میں میونسپل کمیٹی سبی کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران شاہراوں پر جمع ہونے والے پانی کو فوری طور پر نکالنے کے لئے انتظامات کریں اور بارش کے دوران میونسپل کمیٹی کا عملہ سیوریج کی بحالی کو ممکن بنائیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی مویشی منڈی میں مالداروں اور جانوروں کے لئے سایہ اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کریں تاکہ عید قربانی کے لئے مویشی منڈی میں لانے والے جانوروں اور مالداروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے محکمہ لائیو سٹاک سبی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عید قربانی کے لئے مویشی منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کا ویکسین کریں اور جانوروں کی ویکسین کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائے اور جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ سبی مون سون بارشوں اورممکنہ سیلابی صورت حال سے نمنٹنے کے لئے تیار ہے، ڈپٹی کمشنر منصور قاضی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر منصور قاضی
