کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں دیوار جھونپڑی پر گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 3 کی میتوں کو ورثاء نے اسپتال پہنچایا ہی نہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق سندھ سے تھا جو کوئٹہ کے علاقے سریاب مل میں جھونپڑیوں میں رہتے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ سول اسپتال لائی گئیں ایک بچی اور دو خواتین کی شناخت 14سالہ پوجا دختر کرشن قوم باگڑی،19 سالہ مٹی زوجہ کرم چند قوم باگڑی اور 41 سالہ بھارتی زوجہ سیوا داری قوم باگڑی کے نام سے ہوئی۔مرنے والوں کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ بارش سے بچنے کےلئے ہم جھونپڑیوں میں چھپے ہوئے تھے اس دیوار قریب موجود خستہ حال دیوار ایک جھونپڑی پر آگری۔

