کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) کوہلو میں گزشتہ روز ضلع کے نواحی علاقے تمبو میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ضلع کے نواحی علاقے میں 24گھنٹے کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2افرادجاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی کئی ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیوں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے کچے مکانات منہدم ہوگئے ہیں جس سے متاثرہ لوگوں نے کھلے آسمان تلے رات گزار دی ندی نالوں کا پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کپاس اور مرچ کی فصلیں پانی سے شدید متاثر ہوئی ہیں سب تحصیل میں بجلی کے پول گرنے سے کئی دنوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے مختلف علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
کوہلو میں طوفانی بارشیں،آسمانی بجلی گرنے سے کئی افراد زخمی،کچے مکانات منہدم

ٹیگز:
کوہلو
