کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائیر ایجو کیشن گر ینڈ الائنس کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے کہا ہے کہ بلو چستان کی تمام جا معات مالی بحران کا شکار ہیں، صوبے کی تمام جامعات کی گرانٹس ان ایڈ زاور بجٹ میں کم از کم دو ارب روپے تک کا فوری اضا فہ کیا جائے، ہما را مطا لبہ ہے کہ حکومت بلو چستان کی جانب سے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز پر مسلط کئے گئے کا لے قانون 2019جو کہ جمہوری حقوق کے بنیا دی اصولوں کے یکسر منافی ہے اسے ختم کیا جائے، اگر ہما رے مطابات تسلیم نہیں کئے گئے تو ہم 4جولائی سے احتجاج شروع کر دیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان ہائیر ایجو کیشن گر ینڈ الائنس کے جنرل سیکرٹری پروفیسر حمید خان، پروفیسر فرید، نذیر احمد لہڑی، احمد جان کاکڑ، نجیب ترین سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے کہاکہ اٹھاویں ترمیم کے بعد جا معات کی فنڈ نگ اور گورننس صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے بلو چستان میں جامعہ بلو چستان سمیت دیگر 10جامعات اور انکے کمپسیز فعال ہیں لیکن تمام جامعات ما لی بحران کا شکار ہیں،انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی تمام جا معات مالی بحران کا شکار ہیں، صوبائی حکومت صرف نئی یو نیورسٹیز اور کمپسز بنا نے میں مصرف ہے بد قسمتی سے جا معات کی گرانٹس ان ایڈز اور بجٹ میں اضافہ نہیں کر رہی ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے پچھلے دو سالوں سے جامعات کے لئے ڈھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے، جامعات کو چلانے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کم از کم دس ارب روپے کی ضروت ہے، ہما را مطالبہ ہے کہ صوبے کی تمام جامعات کی گرانٹس ان ایڈ اور بجٹ میں کم از کم دو ارب روپے تک کا فوری اضا فہ کیا جائے اورحکومت بلو چستان کی جانب سے تعلیمی اداروں خصوصاً کالجز پر لازمی تعلیمی خدمات کے کا لے قانونی 2019کو بلا جواز مسلط کیا گیا جو نہ صرف آئین پاکستان بلکہ عالمی جمہوری حقوق کے بنیا دی اصولوں کے یکسر منافی کالا جا برانہ قانون ہے اسے ختم کیا جائے، انہوں نے کہاکہ اساتذہ سمیت ملازمین کو مکمل تنخواہ اور منظور شدہ الائنسز عرصہ دراز سے نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام جامعا ت میں اساتذہ اور تمام ملازمین سر اپا احتجاج ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر ہما رے مطالبہ تسلیم نہیں کئے گئے تو 4جولائی کو صوبے کی تمام جا معات اور کالجز یوم سیا، 5جولائی کو جامعہ بلو چستان، 6جولائی کو سائنس کالج اور 7جولائی کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے ہو ں گے۔
صوبے کی تمام جامعات کی گرانٹس ان ایڈ اور بجٹ میں کم از کم دو ارب روپے تک کا فوری اضا فہ کیا جائے،پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ

ٹیگز:
ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ
