کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اے این ایف بلوچستان نے15کاروائیوں کے دوران 1950.34کلو گرام منشیات،1260 لیٹرایسٹک اینہائیڈرائڈاور 1000کلوگرام سلفر پاؤڈر برآمدکرلیا۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1 غیر ملکی باشندے سمیت 11 ملزمان گرفتار کر کے 9گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔ برآمد شدہ منشیات میں 213کلو گرام ہیروئن، 1396کلو گرام چرس، 100کلو گرام افیون، 3.540 کلو گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)،210 کلو گرام مارفین اور 27.800کلو گرام کیٹامائن شامل ہے۔تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
اے این ایف بلو چستان کی مختلف کاروائیوں میں بھا ری مقدارمیں منشیات بر آمد

ٹیگز:
اے این ایف
