پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین میں لیویز کی کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم کو قلعہ عبداللہ سے گرفتار کرلیا، لیویز کے مطابق اتوار کو ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمدشہی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشین محمداعجاز سرور کی زیر نگرانی لیویزفورس یارو تھانہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں مطلوب مفرور ملزم عین اللہ کو ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے عبدالرحمان زئی سے گرفتارکرلیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔
پشین میں لیویزکی کاروائی قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

ٹیگز:
پشین
