کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سینئرصوبائی وزیر پی اینڈ ڈی حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ میر ے اور وزیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو کے درمیان اختلافات کی خبریں سوشل میڈ یا پر چلانا ایک سازش ہے جسکی شدید الفاظ میں مذ مت کر تا ہوں، ابھی تک ایسا کوئی موقع نہیں آیا جس میں میرے بغیر وزیر اعلیٰ بلو چستان نے مجھے اعتما د میں نہیں لیاہو،میں بحیثیت ایک ذمہ دار شخص پارٹی میں کام کر رہا ہوں، یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یاپر میرے اور وزیر اعلیٰ بلو چستان میرعبدالقدوس بز نجو کے درمیان اختلاف کی خبر چل رہی ہیں جس کی شدیدالفاظ میں مذمت کر تاہوں، میر ے وزیر اعلیٰ بلو چستا ن میر عبد القدوس بز نجوکے سا تھ جتنے اچھے تعلق ہیں آج تک کسی بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں رہے، انہوں نے کہاکہ جیسے ہی بجٹ کا کا م شروع ہواتب سے ہی میرے اور وزیر اعلیٰ کے درمیان انڈراسٹینڈنگ تھی ابھی تک کوئی ایسا موقع نہیں آیا جس میں وزیر اعلیٰ نے میرے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کیا ہو یا مجھے اعتماد میں نہیں لیا ہو انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا پر چلنے والی خبریں کسی کی سازش یہ پھر خواہشات ہو سکتی ہیں لیکن یہ خواہشات اور سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ سے میرا پارٹی کے طورپر رشتہ ہے اور میں پارٹی میں ایک ذمہ دار شخص کے طورپر کام کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کے سا تھ کندھے سے کندھاملا کر حکومت اور پارٹی کو چلا رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان پارٹی کو مزید فعال کر نے کے لئے کام کر رہیں اور امید ہے کہ آنے والے انتخابات بھی بلو چستان عوامی پارٹی ہی جیتے گی،انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022-23کے پیش ہو نے والے بجٹ پر وزیر اعلیٰ بلو چستان سمیت تمام ٹیم کو مبارکبادپیش کرتاہوں انہوں نے کہاکہ فیئر بجٹ میں نے کبھی نہیں دیکھا۔
میرے اورمیرعبد القدوس بزنجو کے درمیان اختلافات کی خبریں سوشل میڈ یا پرچلانا ایک سازش ہے ، نور محمد دمڑ

ٹیگز:
نور محمد دمڑ
