کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے بی اے پی کے کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد پر پارٹی قیادت اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے کامیاب کونسل سیشن کے انعقاد سے ثابت کردیا ہے کہ ہم جمہوری جماعت ہیں پارٹی کی نئی قیادت کارکنوں کو ساتھ لیکر چلے گی ملک و صوبے میں پارٹی کو بھر پور انداز میں فعال اور متحرک کریں گے،یہ با ت انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نومنتخب صدر میر عبدالقدوس بزنجو، جنرل سیکرٹری منظور خان کاکڑ، صوبائی صد ر سردار محمد صالح بھوتانی جنرل سیکرٹری نور محمد دمڑ کی شکل میں پارٹی کو وہ قیادت ملی ہے جو تمام پارٹی کاکنوں کو ساتھ لیکر چلے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نئی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے مسائل پر سب کو ساتھ لیکر چلنے اور ہر فورم پر صوبے کے مفادات کا دفاع کرنے کا موقف اس بات کی دلیل ہے کہ قیادت اب دعوؤں کے بجائے حقیقی جدوجہد کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس مقصد میں ہم سب پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے انتہائی قلیل مدت میں جو سیاسی مقام حاصل کیا ا ور جمہوری اقتدار کو فروغ دیا ہے اس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ جماعت آنے والے وقت میں نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک میں عوام میں مقبول ہوگی انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی پارٹی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔
ہم جمہوری جماعت ہیں پارٹی کی نئی قیادت کارکنوں کو ساتھ لیکر چلے گی،سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
