کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان آرمی کی جانب سے کلی ملا حاجی شاہسوار میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے غریب ، نادار اور مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم اورپیرامیڈیکس اسٹاف نے 245 سے زائد مریضوں جن میں 125 مرد، 43 خواتین اور 77 بچے شامل ہیں کو مفت طبی معائنہ، تشخیص اور مفت ادویات فراہم کیں۔فری میڈیکل کیمپ کا مقصدمستحق مقامی افراد کو اْن کی دہلیز پر مفت طبی امداد فراہم کرنا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے اہتمام پر پاکستان آرمی کے اقدام کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید میڈیکل کیمپس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان آرمی نے عوام کی خدمت کیلئے مزید فری میڈیکل کیمپس جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
٭٭٭٭٭٭
مستحق افراد کے لئے کلی ملا حاجی شاہسوار میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

ٹیگز:
فری میڈیکل کیمپ
