کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 560ارب روپے سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر15فیصد اضافے کا امکان ہے،محکمہ خزانہ بلوچستان ذرائع کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا 560ارب روپے سے زائد کا بجٹ کا کل وزیر خزانہ و مواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران پیش کریں گے، بجٹ میں ترقیاتی مد میں کم و بیش 190ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی مد میں تقریبا 370ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق بجٹ خسارہ 90ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی نتخواہوں میں وفاق کی طرز پر 15فیصد اضافے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق بلوچستان کو محاصل کی مد میں گزشتہ سال کے 490ارب روپے کی نسبت اس سال 530سے 550ارب روپے ملنے کا امکان ہے ساتھ ہی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا ذرائع کے مطابق بجٹ میں تعلیم،صحت، زراعت، بلدیات، مواصلات،آبنوشی،امن و امان کے شعبوں کو ترجیح دی جائیگی،آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں میں سات ہزار نئی اسامیوں کا اعلان متوقع ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر پندرہ اضافہ کیا جائے گا
بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 560 ارب سے زائد کا بجٹ 20جون کو پیش کیا جائیگا

ٹیگز:
بجٹ
