کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان اور صوبائی پارلیمانی لیڈر پاکستان تحریک انصاف میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ ہرنائی میں دہشت گردوں کی جانب سے نہتے مزدوروں پر حملہ قابل مذمت ہے جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے چند مٹھی بھر عناصر کو صوبے میں امن وامان اور ترقی ہضم نہیں ہورہا ہے اس لئے وہ مظلوم مزدوروں پر بزدلانہ حملہ کرکے انہیں نشانہ بنا رہے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر صوبے کے امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جن کے ناپاک عزائم اب سب کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں سے صوبے میں امن وامان قائم ہے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے صوبے بھر کے عوام یکجا ہیں جن کے باپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا صوبائی وزیر نے شہید مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔
ہرنائی میں مزدوروں پرحملہ قابل مذمت ہے دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، نصیب اللہ مری

ٹیگز:
نصیب اللہ مری
