کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نامعلوم ملزمان نے پاک سرزمین زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی، پی ایس پی نے الزام ٹی ایل پی پر عائد کردیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور کشیدہ صورتحال کے بعد پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کی اہلیہ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم وہ محفوظ رہیں۔
ترجمان پاک سرزمین زمین پارٹی (پی ایس پی) کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک (ٹی ایل پی) کے کارکنان کی جانب سے فائرنگ کے واقعے میں مصطفیٰ کمال کی اہلیہ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ وہ معمولی زخمی ہوئیں۔

