کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پارلیمانی سیکرٹری سماجی بہبود، غیر رسمی تعلیم و اطلاعات و نشریات محترمہ بشری رند کی زیر صدارت بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ بورڈ کا 18 وا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری سماجی بہبود غیر رسمی تعلیم عبدالطیف کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بهبود احسان اللہ ، ڈاکٹر شیر زمان سماجی ورکر و ممبر بورڈ ثنادرانی کوئٹہ وائس کے عنیا الرحمن اور بورڈ کے دیگر ممبران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے اس موقع پر محترمہ بشری رند نے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ حکومت بلوچستان کی جانب سے نادار و مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے مالی معاونت کا جامع منصوبہ ہے جس میں سرطان امراض قلب بگری پیوند کاری تھیلیسیمیا سمیت دیگر متعدی بیماریوں کا علاج شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے اس کا دینداری کے ساتھ استعمال یقینی بنایا جائے اور کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ مریض اسے استفادہ کر سکیں نادار اور مستحق مریضوں کی بروقت علاج ومعالجہ کے لیے محکمہ خزانہ فنڈ کی ریلیز کا عمل تیز کریں اس معاملے کو

