پشین(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے مختلف سرکلزمیں نادہندگان اورغیر قانونی کنکشنزکے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلے میں کیسکوپشین سرکل کے ایس ڈی او یارو سب ڈویژن کی ٹیم نے عدم ادائیگی پر3زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتاردئےے جبکہ کارروائی کے دوران 2غیر قانونی زرعی ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئےے گئے نیز متعدد گھریلو کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئےے گئے۔
واضح رہے کہ کیسکوکی جانب سے بقایاجات کی وصولی کےلئے تمام نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے ۔ لہٰذا تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیئے اپنے موجودہ بل جمع کرنے کے ساتھ بقایا جات بھی فوری طورپر جمع کرائیں نیز صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجتناب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں بھی کیسکوسے تعاون کریں۔

