خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ این 30خضدار بیسیمہ قومی شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جب کہ این 25قومی شاہراہ کو ڈبل وے بنانے کے کام کا آغاز آئندہ چند دنوں میں ہوگا ں جن افراد کی زمین قومی شاہراہ کے حصے میں آئی ہیں ان کو ان کی زمینوں کامعاوضہ اداکردیا جائے گا۔ یہ بات آج انہوں نے این 30اوراین 25کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں شہریوں کی زمینوں کے معاوضوں کی ادائیگی اور مذید آگے روڈ بنانے کے کام کے آغاز کے بارے میں آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ این 30خضدار بیسیمہ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے جس پر کام کی رفتار کو مذید تیز کردیا جائیگا۔اوراین 25شاہراہ جس کے خضدار اور کچلاک سیشن پر کام کا آغاز آئندہ چنددنوں میں کردیا جائیگا روڈ کی تعمیر کے لئے مشینری کی منتقلی بھی بہت جلد کردیا جائیگا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر این 25کا کہنا تھاکہ خضدار سے جیوا تک روڈ بنانے کا آغاز خضدار میں چککو کے ایریا سے کیا جارہاہے پہلے مرحلے میں خضدار شہر کو ڈسٹرب نہیں کیاجائیگا جیسے ہی روڈ رورل ایریا سے کمپلیٹ ہوجاتاہے اس کے بعد خضدار شہر سے روڈ کو ڈبل کردیاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ این 30روڈ پر جن شہریوں کی زمین روڈ کے حصے میں آئی ہے انہیں قانونی تقاضے پورے کرکے معاوضے کی رقم ادا کردی جائے گی اس سے قبل بھی کافی لوگوں کو معاوضہ مل چکا ہے اور مذید معاوضوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔
این 30خضدار بیسیمہ قومی شاہراہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،ڈپٹی کمشنرخضدار

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنرخضدار
