کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان اضلاع میں حب، کریزات اور اوستہ محمد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی زیر قیادت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تین نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دی گئی۔ تین نئے اضلاع کی منظوری سے بلوچستان بھر میں اضلاع کی تعداد 37 ہو گئی۔ بلوچستان کابینہ نے مالیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں کفایت شعاری کی مہم کے حصے کے طور پر اخراجات میں 50 فیصد کمی کا اعلان بھی کیا۔ “صرف ایندھن ہی نہیں، بلکہ ہم نے اخراجات میں بھی 50 فیصد کمی کی ہے”، سردار کھیتران نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے غیر ترقیاتی اخراجات کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
بلوچستان حکومت نے صوبے میں تین نئے اضلاع کے قیام کی منظوری دے دی

ٹیگز:
بلوچستان حکومت
