کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی کا بینہ نے ریگولیشن مائینز اینڈ آئل فیلڈ اینڈ منرل ڈویلپمنٹ(حکومتی کنٹرول)ایکٹ 1948 ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی کابینہ نے بلوچستان ڈویلپمنٹ اینڈ سپرویژن برائے نصاب، ٹیکسٹ بک اور معیار تعلیم کے بل 2018کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170واٹر سپلائی سکیموں کی واسا کو حوالگی اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے کمیٹی قائم کردی، کابینہ اجلاس میں بلوچستان کے محنت کشوں کے معاوضوں کے بل 2020کے مسودہ،بلوچستان چائلڈ میرج پابندی بل 2021،انسانی حقوق کی پالیسی 2021،بلوچستان فوڈ اتھارٹی رولز 2022،جوڈیشل کمپلیکس سریاب کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دیدی۔
بلوچستان کابینہ نے مختلف قوانین کی منظوری دے دی

ٹیگز:
بلوچستان کابینہ
