کوئٹہ:(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکر ٹری اطلاعاعت سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کا پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے حوالے سے بیان ملک دشمنی اور فساد پھیلانے کے مترادف ہے، عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر گامزن ہے کوئی بھی محب وطن شخص ملک کے تین ٹکڑے ہونے کی بات نہیں کر سکتا، ضلع سکندر آباد(سوراب) سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے 90 کونسلرز آج باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے عمران خان کی ملک افواج پاکستان اور نیوکلیئر اثاثوں کے بارے میں متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عمران خان کو اقتدار ملک سے ذیادہ عزیز ہے وہ اقتدار میں واپس آنے کے لئے ملک کو ہر قسم کا نقصان پہنچانے کے لئے تیار بیٹھا ہے، ملک کی بقاء پہلے جبکہ سیاست بعد میں ہوتی ہے یہ بات عمران خان کو سمجھ نہیں آتی، عمران نیازی سن لیں کہ انشاء اللہ پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا اور ملک سلامتی کے لئے ہر پاکستانی جان قربان کریں گا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پونے چار سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا اور اب ملک میں انتشار کی سیاست کر رہا ہے ہماری جماعت نے اپنی قیادت قربان کردی مگر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، انہوں نے کہاکہ ضلع سکندر آباد(سوراب) سے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے 90 کونسلرز آج باقاعدہ طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے شامل ہونے والے کونسلروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، نئے شامل ہونے والے تمام کونسلروں کو پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بلوچستان کے ہر شہری کا اعتماد حاصل ہے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والے کونسلرز کی پارٹی میں شمولیت سے واضح ہوگیا کہ پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کے عوامی مسائل حل کرسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان بالخصوص صوبہ بلوچستان میں اگلا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مسائل حل کریں گے۔
عمران خان کا پاکستان کے تین ٹکڑے ہونے کے حوالے سے بیان فساد پھیلانے کے مترادف ہے،سربلندجوگیزئی

ٹیگز:
سربلندجوگیزئی
