کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ سودی معیشت سے نجات میں ہی قوم کی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے سودی معیشت کی وجہ ہم ہمیشہ حالت جنگ میں معاشی معاشرتی تباہی کا شکار ہیں جماعت اسلامی نے سودی معیشت کے خلاف عوام وعدالت میں بھرپور جدوجہد کیا انشاء اللہ تباہی وبرادی سے نجات ملیگی۔ملک کو ترقی دینے کیلئے اسلامی نظام کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے عوام وعلمائے کرام سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ سودی معیشت کے خلاف فیصلہ شرعی عدالت کے گذشتہ فیصلے اور سپریم کورٹ کی شریعت اپیلٹ بینچ کے فیصلے کا تسلسل ہے، ان فیصلوں میں جج حضرات نے غیر سودی معیشت وبینکاری کیلئے تفصیلی فیصلے دیئے ہیں، موجودہ فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ بنکاری کے دائرے میں غیرسودی بنکوں کا قیام اور بعض بنکوں کی طرف سے غیرسودی ونڈوز وبرانچز کھولنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ غیرسودی بنکاری قابل عمل ہے اسلئے حکومت کو اس فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کی بجائے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے شریعت، بنکاری اور معیشت کے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دینا چاہئے تاکہ وہ اس فیصلے کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے راہ ہموار کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کا سود کیخلاف فیصلہ پاکستان کے عوام کی ترجمانی کرتا ہے اور ہر پاکستانی اس فیصلے پر خوش ہے،عوام کی خواہش ہے کہ اس کے الفاظ اور روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے، حکومت اپیل نہ کرنے کا فوری اعلان کرے۔
سودی معیشت سے نجات میں ہی قوم کی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولانا عبدالحق ہاشمی
