ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد محکمہ ریلوے نے بھی کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ 26 مئی کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
آج مفتاح اسماعیل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے فیصلے کی وضاحت سامنے آگئی۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے روپیہ ڈھائی روپے اوپر گیا، غریبوں کے لیے مہنگائی کا تدارک ضروری ہے۔

