کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سینٹر ل آفس آمد پر ا نسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے استقبال کیا پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اورمشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے آئی جی پولیس بلوچستان کو انکی ترقی پر گریڈ 22کا رینکس لگائے۔ صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، میر نصیب اللہ مری اور پارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج بھی اس موقع پر موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آئی جی پولیس کو انکی ترقی پر مبارکبا د اور مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ٹی سینٹر کے دورے کے موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ لاہور میں سیف سٹی پروجیکٹ کے طرز پر سینٹرل پولیس آفس میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں سیکورٹی کے حوالے سے مکمل اپ ڈیٹ سوفٹ ویئر پر کا م ہو رہا ہے جسے جلد اگلے فیز میں متعد د اضلا ع کے لنک کیا جائے گا۔ آئی جی پولیس نے بتایا کہ جرائم کے روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور مذکورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اس سوچ کی ایک کڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کا امن و اما ن کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ں اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان اورمشیر داخلہ نے آئی جی پولیس بلوچستان کو گریڈ 22کا رینکس لگائے

ٹیگز:
آئی جی پولیس
