کوہلو:کوہلو کے بارکھان ایریا میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ زیرِ زمین نصب بارودی سرنگ سے پیش آیا۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
بارکھان میں بارودی سرنگ دھماکہ،2 افراد زخمی

ٹیگز:
بارکھان
