کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے نیا سال 2026 کے آغاز پر قوم اور خاص طور پر بلوچستان کے عوام کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیا سال نئی امیدوں، امن، ترقی، اور خوشحالی کا پیغام لے کر آیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ آنے والا سال بلوچستان سمیت پورے پاکستان کے لیے امن و استحکام، معاشی بہتری اور عوامی مسائل کے حل کا سال ثابت ہو۔نئے سال میں بلوچستان عوامی پارٹی کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کی یقین دہانی میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبے کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں اور اتحاد کی ضرورت ہے میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی خدمت، صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے پرعزم ہے، اور نئے سال میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں، اتحاد اور باہمی احترام کے ذریعے ہی صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی اولین ترجیح عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ میر ضیا اللہ لانگو نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ مثبت سوچ، برداشت اور یکجہتی کے ساتھ ملک و صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
نیا سال نئی امیدوں، امن، ترقی، اور خوشحالی کا پیغام لے کر آیا ہے، میر ضیا اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیا اللہ لانگو
