پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور سراوان خدابادان میں پولیس اور لیویز کو مطلوب ملزم بہرام نذر کے گھر پر مشترکہ کاروائی کاروائی کے دوران مسلح افراد کی پولیس اور لیویز پر اندھا دھند فائرنگ گولیاں لگنے سے ایک شخص شدید زخمی تین ملزمان گرفتار جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ملزمان کی مبینہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص سول ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ مشتمل افراد نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا پولیس کے مطابق ملزم بہرام نزر جو پولیس کو مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا ملزم اور انکے دیگر ساتھیوں کی گھر میں موجودگی کی اطلاع پر انکے چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران ملزم بہرام اور ساتھیوں کی فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس اور لیویز کے جوانوں پراندھا دھند فائرنگ کی گئی جس سے ملزم کا اپنا بھائی خلیل نذر ملزم اور ساتھیوں کی گولیوں کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تاہم ملزم بہرام اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کے بعد پولیس نے زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا جو دوران علاج دم توڑ گیا پولیس کے مطابق زخمی شخص کے قبضے سے کلاشنکوف بمہ میگزین بھی برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق ملزم کے گھر پر چھاپہ کے دوران گھر میں پہلے سے موجود مسلح افراد نے پولیس اور لیویز جوانوں پر فائرنگ کھول دیا تاہم خوش قسمتی سے پولیس و لیویز فورس کے جوان فائرنگ سے محفوظ رہے اس دوران تین ملزمان بھی گرفتار ہوئے
پنجگور، مسلح افراد کی پولیس اورلیویز پرفائرنگ گولیاں لگنے سے 1 شخص زخمی تین ملزمان گرفتار

ٹیگز:
پنجگور
