پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے ایک اور زخمی محمد جان ولد گمانی سکنہ گچک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد اس واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔واضح رہے کہ دھماکے میں 15 افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
پنجگور، بم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، اموات کی تعداد2 ہوگئی

ٹیگز:
پنجگور
