کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کا رکن مقرر کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کا رکن مقرر کردیا ہے سینٹرل سلیکشن بورڈ وفاقی افسران کی گریڈ 19سے 20اور گریڈ 20سے21میں ترقی کی سفارش کرتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو سینٹرل سلیکشن بورڈ کا رکن مقرر کردیا گیا

ٹیگز:
محمد اسلم بھوتانی
