کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پروجیکٹ ڈائریکٹر و کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ پیکج کے تحت شہر کی اہم سڑکیں سریاب روڈ، سبزل روڈ، سرکی روڈ اور انسکمب روڈ کی توسیع، تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے تمام لائن سروسز ڈیپارٹمنٹ اپنی سروس لائنز کی منتقلی کو جلد از جلد مکمل کریں بالخصوص سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی سروس لائنوں کی منتقلی کو 15 جون تک مکمل کریں مقررہ مدت تک کام مکمل نہ ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزکورہ سٹرکوں پر ترقیاتی کام کی رفتار میں مزید تیزی کیا جائے تاکہ بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان کوئٹہ پیکج میں شامل توسیعی منصوبوں پر کام کی پیش رفت اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد عابد، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے علاوہ متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران بھی موجود تھے اجلاس سے کمشنر کوئٹہ ڈویڑن نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ان منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے مقررہ مدت پر اپنا کام مکمل کریں تاکہ منصوبوں پر کام تیز ہوسکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس صاحبان بھی کام کی نگرانی کو سہرا تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حسن طریقے سے منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہے جس سے کام میں حائل رکاوٹ دور اور کام کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسکمب روڈ کے منصوبے پر تعمیراتی کام بھی عنقریب مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھل دیا جائے گا۔اجلاس میں منصوبوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے،کام کی پیش رفت اور دیگر مسائل کے حل کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پائیداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن

ٹیگز:
کمشنر کوئٹہ ڈویژن
