خضدار(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جے یوآئی نے خدمت کے جذبے سے سرشارنوجوان امیداروں کی ایک اچھی ٹیم بلدیاتی الیکشن کے میدان میں اتاری ہے جو جمہوری اور سیاسی انداز میں تمام وارڈز سے مقابلہ کررہے ہیں۔جے یوآئی روزِ اوّ ل سے عوام کی خدمت و ان کی خوشحالی کے لئے کام کررہی ہے اور فلاح و بہبود کے یہ منصوبے گراؤنڈ پر بھی نظر آرہے ہیں۔یہ بات انہوں نے وارڈ 8میں جے یوآئی کے انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس افتتاحی تقریب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن میر عبدالقدوس کرد بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمان ساسولی جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی جے یوآئی خضدار تحصیل کے امیر مولانا محمد اسحاق شاہوانی مولانا محمد نصیب عمرانی نے خطاب کیا۔ اس سے قبل فیتہ کاٹ کر انہوں نے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بی این پی خضدار کے صدر شفیق الرحمن ساسولی کا کہنا تھاکہ جے یوآئی اور بی این پی نے پانچ وارڈز پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے تحت اتحاد کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے ورکر ایک دوسرے کے ساتھ بھر پور انداز میں تعاون کریں اور اپنے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنا ر کرائیں جس جذبہ کے تحت دونوں جماعت کے امیدوار جدوجہد کررہے ہیں انشاء اللہ کامیابی بھی ہماری ہوگی۔اس افتتاحی تقریب میں میونسپل کارپوریشن خضدار کی نشست وارڈ نمبر 8کے امیدوار مجیب الرحمن شاہوانی بی این پی کے خلیل احمد میر زبرین زہری مولانا نصراللہ شاہوانی مولانا محمد ابراہیم حافظ بلال احمد مردوئی مولانا عبدالغفار شاہوانی مفتی عبدالحکیم شاہوانی مولانا محمد اسماعیل شاہوانی مولانا عبدالصمد قاسمی شاہوانی ٹھیکدار غلام نبی شاہوانی حافظ جمیل احمد ابرار سعد اللہ شاہوانی حافظ عبدالباسط شاہوانی مفتی عبداللہ قلندرانی عبدالمالک شاہوانی مولانا عبدالواحد محمد خان ساسولی سمیت دیگر موجود تھے۔جے یوآئی کے مرکزی رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھاکہ انتخابی معرکہ میں حصہ لینا اور پھر سیاسی جماعتوں کا جمہوری انداز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا یہ سیاست کا حسن اور خوشنماء چہر ہ ہے اس عمل سے عوام کو شعو رو آگاہی بھی میسرآتا ہے ان کا کہنا تھاکہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم نے ماضی میں عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی خدمت کررہے ہیں بہت جلد ہم اپنے ترقیاتی منصوبوں کی فہرست عوام کے سامنے جاری کریں گے ہم نے مختصر مدت میں عوام کی خوشحالی کے لئے اتنے منصوبے لائے ہیں کہ وہ سابق تمام ریکارڈ توڑنے اور کارکردگی میں سبقت لیجانے کے لئے کافی ہے اس حوالے ان منصوبوں کی فہرست بھی جلدجاری کریں گے۔
جمہوری انداز میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا سیاست کا حسن اورخوشنماء چہرہ ہے، یونس عزیز زہری

ٹیگز:
یونس عزیز زہری
