کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی مشیر نوبزادہ گہرام بگٹی کی ملاقات دونوں رہنماؤں میں ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں وبائی مرض کی صورتحال پر تبادلہ خیال ضلع ڈیرہ بگٹی میں وبائی مرض کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔وزیراعلئ کا ہیضہ کی وباء سے جانبحق ہونے والے افراد کے ورثہ کے لیۓ پانچ پانچ لاکھ کی مالی معاونت کا اعلان صوبائی حکومت پیر کوہ میں صاف پانی کی فراہمی متاثرین کو صحت کی سہولیات اور انکی امداد وبحالی کے لیۓ تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے۔حکومت متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔اس وقت صوبائی ادارے پاک فوج اور ایف سی متاثرین کو بھر پور معاونت فراہم کر رہے ہیں ۔علاقے میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیۓ 30 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری دی ہے۔پی ڈی ایم اے کے زریعہ علاقے میں خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی جاری ہے۔عوام کو دیگر سہولتوں کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی حکومت کی زمہ داری ہے۔ہم اپنی زمہ داری خلوص نیت سے ادا کر رہے ہیں۔یپی ایچ ای ایف سی اور دیگر ادارے روانہ 6 لاکھ گیلن صاف پانی فراہم کر رہے ہیں۔علاقے میں 40 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ہسپتال میں دیگر اضلاع سے اضافی ڈاکٹر اور طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
وزیراعلئ بلوچستان سے نوبزادہ گہرام بگٹی کی ملاقات ، پیر کوہ میں وبائی مرض کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
وزیراعلئ بلوچستان
